Featuredپنجاب

مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ہوم ورک شروع کردیا

لاہور : نواز شریف نے پارٹی کو پنجاب سے سینیٹ کی چھ نشستیں حاصل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔

نواز شریف کی جانب سے پارٹی کو پنجاب سے سینیٹ کی چھ نشستیں حاصل کرنے کا ٹارگٹ دینے کے بعد پارٹی نے پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے ہوم ورک شروع کردیا۔

مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے ناموں کو حتمی شکل دیدی۔ تین جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خاتون نشست کے لئے چار لیگی رہنماؤں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

ن لیگ نے جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر کو اپنے کوٹے سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجہ ظفرالحق، پرویز رشید کو دوبارہ اور محمد زبیر کو پہلی بار پنجاب سے سینیٹ میں لایا جائے گا۔

خواتین کی نشست پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی کوٹکٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ سعدیہ عباسی کی متبادل امیدوار ہوں گی۔ مشاہد اللہ خان بھی متبادل امیدوار ہوں گے۔

نامور وکیل اعظم نذیر تارڑ کو بھی جگہ دینے کا امکان ہے۔ نامزد امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close