Featuredسندھ

اغوا کے بعد لڑکی سے اجتماعی زیادتی

کراچی:  گلشن حدید میں اغوا کے بعد لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں پولیس نے 2 افراد کو ‏گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ڈی این اے سیمپل لے لیا گیا اور ملزمان کاڈی این اےلیاجارہاہے۔ لڑکی نے پولیس ‏کو بیان دیا کہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا اور 2 سے زائد ملزمان نے زیادتی کی۔

ایس پی انویسٹی گیشن عمران قریشی کا کہنا ہے متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان ‏کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق ملزمان نےبیٹی کوڈیفنس کےعلاقےمیں زیادتی کانشانہ بنایا، بیٹی لاپتہ ہوئی توپولیس ‏نےاطلاع دی آپکی بیٹی بےہوشی کی حالت میں ملی ہے، بیٹی کو16گھنٹےبعدہوش آیاتوبیان دیا اس کے ساتھ ‏اجتماعی زیادتی کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close