Featuredپنجاب

کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں

لاہور : یاد رکھو! کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں، بدنیتی پہ مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈینینسوں سے بہت بالاتر ہے۔

سماجی میڈیا ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں انہوں نے مزید کہا کہ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close