Featuredانٹرٹینمنٹ

شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے وہ مجھے لازمی ملے گا

 ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُنہیں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند ہونے پر کسی قسم کا کوئی دُکھ اور افسوس نہیں ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے گزشتہ روز سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ٹک ٹاک اسٹار کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔

ایک صارف نے جنت مرزا سے پوچھا کہ ’آپ کو ٹک ٹاک بند ہونے پر دُکھ ہورہا ہے؟ جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی تھی اُسی پر پابندی لگ گئی ہے۔

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ ’مجھے دُکھ کس بات کا ہوگا؟ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔

جنت مرزا نے کہا کہ ’مایوسی حرام ہے لہٰذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’اگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللّٰہ تعالیٰ جو کرتا ہے ہماری بہتری کے لیے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی، دُکھ، درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جائیں گے

اُنہوں نے کہا کہ ’جتنی شہرت ملنی ہے وہ ٹک ٹاک کے بجائے کسی دوسرے ذرائع سے بھی مل جائے گی۔‘

جنت مرزا نے مزید کہا کہ ’بہت جلد ٹک ٹاک پر لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔

گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close