Featuredپنجاب

کورونا کی تیسری لہر میں خطرے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور : کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ۔

ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ، خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کے 13،سیالکوٹ کے 6اور راولپنڈی کے مزید 15علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ، جن میں لاہور کا جوہرٹاون اے بلاک، جی بلاک، مکمل واپڈا ٹاون، سبزہ زار ای، ایچ اور ایل بلاک شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے، متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close