Featuredاسلام آباد

کل کے (پی ڈی ایم) اجلاس میں مولانا کا غصہ بجا تھا

اسلام آباد: رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے کل کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کا غصہ بجا تھا۔

رحمٰن ملک نے کہا کہ مولانا صاحب کا پی ڈی ایم کے 7 ووٹ نہ ملنے پر ناراضی کا حق بھی بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو معلوم کرنا ہوگا کہ وہ 7 سینیٹرز کون تھے جنھوں نے ووٹ نہیں دیا۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ نواز شریف کے آنے کے حوالے سے آصف علی زرداری کا بیان حقائق پر مبنی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل رحمٰن نے بھی آج نوازشریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیا ہے۔

رحمٰن ملک نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس سے آصف زرداری کا بیان واضح اور جمہوری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) پیپلز پارٹی کی ایک سپریم باڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے نہیں کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹ گیا ہے، سی ای سی کا آئندہ کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کے بیان سے متعلق پی ڈی ایم کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سے زیادہ قید اور تکالیف کسی نے نہیں اٹھائیں، پیپلز پارٹی آج بھی زیرِ عتاب ہے، آج بھی ہمارے خلاف کیسز چل رہے ہیں۔

رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، مہنگائی پر قابو نہیں پایا گیا تو پورا ملک پی ڈی ایم بن کر سڑکوں پر نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر ٹریفک اشارے پر درجنوں لوگ بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں، مہنگائی میں مزید اضافہ اور روپے کی قیمت میں کمی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close