Featuredانٹرٹینمنٹ

حریم شاہ کا وزیراعظم کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام

عمران خان بہادری سے کورونا کو شکست دیں گے

ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک بہادر لیڈر ہیں اور اُنہیں یقین ہے کہ وہ اپنی بہادری سے کورونا وائرس کو بھی شکست دے دیں گے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مجھے بہت افسوس ہوا ہے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’انشاءاللّٰہ! ہمارے بہادر لیڈر عمران خان کورونا وائرس سے بھی اُسی طرح لڑیں گے جیسے ملک میں کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ عمران خان کو ہمت دے اور جلد از جلد شفا عطا کرے۔

حریم شاہ نے کہا کہ ’خان صاحب مجھ سمیت پوری قوم کی دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ’جس بہادری کے ساتھ آپ ملک کی ترقی کے لیے جنگ لڑرہے ہو، اُسی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عالمی وبا کورونا وائرس کو بھی شکست دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close