Featuredاسلام آباد

سرینا عیسیٰ فواد چوہدری کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئیں

اسلام آباد: فواد چوہدری توہین عدالت کے مرتکب، سرینا عیسیٰ کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

سرینا عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ فواد چوہدری نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، انہیں عہدے سے فارغ کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے کیونکہ انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو انڈر ٹرائل جج کہہ کر عدالت کی توہین کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کیس کی پوری کارروائی دیکھی ہے جبکہ وفاقی وزیر ایک سماعت میں بھی عدالت نہیں آئے ہیں۔

سرینا عیسیٰ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کا کیس کی پوری کارروائی دیکھنے کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ حکومت نے عدالت عظمیٰ میں خفیہ کیمرے لگا رکھے ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ حکومت جاسوسی کررہی ہے اور کیس کی سماعت براہ راست دکھائے جانے کی مخالف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کیا جائے اور حلف کی خلاف ورزی پر عہدے سے فارغ کیا جائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close