Featuredکھیل و ثقافت

فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر شعیب اختر کا ردِعمل

جوہانسبرگ: فخر زمان کے متنازع رن آؤٹ پر غیر ملکی کرکٹرز بھی حیران

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے فخر زمان کو رن آؤٹ کرنے اور پھر طنزیہ ہنسی پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی کوک نے جو کیا وہ اچھے کھیل کا معیار نہیں ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائقین کرکٹ کیلئے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے میچ پر تبصرہ اور تجزیہ پیش کیا۔

ویڈیو میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ’فخر زمان کے 200 رنز نہیں ہوسکے ، میں اسے چیٹنگ تو نہیں کہوں گا لیکن یہ اچھے کھیل کا معیار نہیں ہے۔‘

سابق فاسٹ بولر نے گزشتہ روز کھیل کے دوران ہونے والے واقع سے متعلق موجود کرکٹ قوانین کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’آئی سی سی کے قوانین کے 41.5 آرٹیکل میں یہ واضح لکھا ہوا ہے کہ اگر آپ جان بوجھ کر کسی دوسرے کھلاڑی کا دھیان بٹانے کی کوشش کریں گے تو اضافی 5 رنز دیے جائیں گے اور ساتھ ہی وہ بال بھی دوبارہ ہو گی اور اس پر جو رنز کھلاڑی لے گا وہ بھی شامل کیے جائیں گے۔

دوسرے ون ڈے کے دوران فخر زمان کے متنازع رن آوٹ پر غیر ملکی کرکٹرز نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

کوئن ٹن ڈی کوک کے رویے کو کرکٹ فینز کے ساتھ ساتھ دیگر کرکٹرز اور مبصرین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر شیرفین ردرفورڈ نے لکھا کہ کیا ڈی کوک کو قانون میں چیٹنگ کی اجازت ہے؟جینٹلمین گیم کے ساتھ ایسا نہ کریں۔

آسٹریلیا کی سابق خاتون کرکٹر لیزا اسٹالیکر بھی سوشل میڈیا پر بولیں کہ ان معاملات پر امپائرز کو فوری ردعمل دکھانا چاہئے تھا۔

کرکٹ کمینٹیٹر ایلن ولکنس نے بھی ڈی کوک کے عمل پر مایوسی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی فخر کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ اتنی شاندار اننگز کے بعد ڈی کوک کی طنزیہ مسکراہٹ کا کیا مقصد تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close