Featuredکھیل و ثقافت

زینب عباس پاکستان کی بااختیار خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی بااختیار خواتین کی پوری دنیا میں نمائندگی کررہی ہیں۔

شعیب اختر کا زینب عباس کے برطانوی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ زینب پاکستان کی بااختیار خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں۔

انہوں نے زینب عباس کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے پاکستان کا نام روشن کردیا ہے زینب۔

شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ ’یہ حیران کُن ہے کہ آپ پاکستان کی بااختیار خواتین کی پوری دنیا میں نمائندگی کررہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس نامور برطانوی ٹی وی چینل اسکائی اسپورٹس پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

زینب عباس پاکستان کی پہلی خاتون اسپورٹس پریزنٹر ہیں جنہیں غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close