Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کا اسلاموفوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا اسلاموفوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کردیا گیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کااسلاموفوبیاپرلکھاگیاخط وزیراعظم کے آفیشل فیس بک پیج پر دوبارہ شیئرکیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ خط 28اکتوبر2020 کو مسلم ممالک کے حکمرانوں کو لکھا تھا، جس میں اسلاموفوبیاکےخلاف متحد ہوکرلائحہ عمل اپنانےکی بات کی گئی تھی اور اسلاموفوبیا کے بڑھتےرجحان پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا، دنیا میں کہیں بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہو تو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ نبیﷺ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک ایک ہوکر کہیں کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تو ٹریڈ بائیکاٹ کریں گے، میں ذمہ داری لیتاہوں کہ میں اس مہم کو لیڈ کروں گا اور انشاءاللہ اپنی قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close