Featuredاسلام آباد

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کی زد میں آ کر 157 اموات ہوگئی

اسلام آباد: نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کی زد میں آ کر 157 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو ستاون مریض انتقال کر گئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے نتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 90 ہزار 16 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 52 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.27 فی صد رہی۔

ملک بھر میں کرونا کے 560 مریض وینٹی لیٹرز پر رکھے گئے ہیں، جب کہ ملک کے 633 اسپتالوں میں کرونا کے 5561 مریض زیر علاج ہیں، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہے۔

پنجاب میں 2 لاکھ 85 ہزار 542 کیسز، سندھ میں 2 لاکھ 76 ہزار 670 کرونا کیسز، خیبر پختون خوا میں 1 لاکھ 12 ہزار 140 کرونا کیسز، بلوچستان میں 21 ہزار 477 کرونا کیسز، اسلام آباد میں 72 ہزار 613 کرونا کیسز، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247 کیسز، اور آزاد کشمیر میں کرونا کے 16 ہزار 327 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر شہروں میں فوج بھی طلب کر لی ہے، فوج طلب کرنے کا مقصد ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے، اس فیصلے کے بعد پاک فوج نے اسلام آباد میں ذمہ داری سنبھال لی ہے اور انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close