Featuredدنیا

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 87 ہوگٸی

غزہ : غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 87 ہوگئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں زخمیوں کی تعداد 500 ہوگئی۔

حکام وزارت صحت کے مطابق شہداء میں 17 بچے شامل ہیں، جبکہ 26 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کے اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینیوں کی شہادت زہریلی گیس سے ہونے کا شبہ ہے۔

فلسطینی حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہید افراد کے کیمیائی نمونے لیے گئے ہیں، اس ضمن میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی علاقوں میں راکٹ شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا، راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے زمینی فوجی دستے تیار کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

اسرائیلی شہروں میں یہودی شہریوں اور مقامی عرب آبادی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی اسرائیلی شہروں میں یہودیوں اور عربوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close