Featuredاسلام آباد

کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 104 مریض کی اموات

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید 104 اموات ریکارڈ کی گئی اور 3200 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 104 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19ہزار856تک پہنچ گئی۔

 

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں کورونا کے 41ہزار771 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے 3ہزار256 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.79 فی صد رہی۔

 

ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 66ہزار377 ہے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ 80 ہزار 362ہو چکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں4 ہزار440کورونا مریض صحتیاب ہوئے، جس کے بعد 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار 247،، پنجاب میں 3 لاکھ 29 ہزار 913 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 609، بلوچستان 24 ہزار 64 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 79 ہزار 552 کیسز ، گلگت بلتستان میں5 ہزار 439 کورونا کیسز سامنے آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close