Featuredسندھ

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےسب سےزیادہ خطرناک 10ملکوں میں شامل

کراچی : وزیراعظم عمران خان نےکراچی نیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا اور کہا پاورپلانٹ سے نوجوانون کوتکنیکی تربیت دینے میں مدد ملے گی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےکراچی نیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا ، ورچوئل افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کےٹو چین کےتعاون سے 1100میگاواٹ کلین انرجی پیدا کرے گا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےسب سےزیادہ خطرناک10ملکوں میں شامل ہے اور ہمارے لئے کلین انرجی بہت ضروری ہے، گلوبل وارمنگ کے دورمیں ایسے منصوبے کسی نعمت سے کم نہیں ۔

 

انھوں نے کہا پاورپلانٹ سے نوجوانون کوتکنیکی تربیت دینے میں مدد ملے گی، چین کیساتھ پاکستان کا تعلق ایسا ہے جو نچلی سطح تک پہنچ چکا ہے ، ہمارے دل میں یہ بیٹھ چکا ہے کہ ہرمشکل وقت میں چین ساتھ ہوتاہے۔

 

چین کی ترقی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کےساتھ مضبوط عوامی اورسیاسی تعلقات ہیں، خوش قسمتی ہے کہ ایسے ملک سے دوستی ہے جس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، پاکستان اور چین کےدرمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین دنیا کی ابھجرتی ہوئی سپر پاور ہے، چین نے کرپشن کیخلاف جہاد کیا ہے، چین نے ظاہر کیا کہ جب تک کرپشن ختم نہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، چین نے تقریباً425 وزارتی سطح پرلوگوں کو کرپشن پر سزا دی ، جب اوپر کی سطح پر ہاتھ ڈالتےہیں تب ملک سےکرپشن ختم ہوتی ہے۔

 

خیال رہے کےکراچی میں نیو کلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ تھری کا سول ورکس مکمل کرلیا گیاہے ، جس کے بعد پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری میں ڈوم نصب کر دیا، یہ انرجی کمیشن کی جانب سے ایک اور بڑی کام یابی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پروازیں 3 سال بعد ژوب کے لیے بحال

 

ٹو نیوکلیئرپاورپلانٹ جدید نوعیت کا جنریشن تھری کانیوکلیرپاورپلانٹ ہے ، پلانٹ حفاظت اورسیفٹی کےجدیدترین انتظامات سے آراستہ ہے ، جس میں داخلی اورخارجی تحفظ اورحادثات سےبچاؤکےعلاوہ ایمرجنسی صلاحیتیں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close