Featuredاسلام آباد

حکومت بجٹ میں نوجوانوں کیلئے کیا فیصلہ کرنے جارہی ہے؟بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد: حکومت نے نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کئے جانے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام جاری ہے ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی معاشی ماہرین اور حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

 

ملاقاتوں میں نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں بھی خطیر رقم مختص کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں وزیر خزانہ شوکت ترین اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

 

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل ہر صورت تیز کرنا ہوگا، دیے گئے قرض کو آئندہ مالی سال میں ڈبل کریں گے۔

 

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انٹرپینیورشپ کا کلچر عام کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام سب سے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی ذاتی دلچسپی پر شکر گزار ہوں۔

 

عثمان ڈار نے کہا پہلی بار کسی حکومت نے اپنے نوجوانوں پر براہ راست سرمایہ کاری شروع کی ہے، کامیاب جوان محض ایک پروگرام نہیں خاموش انقلاب ہے، آہستہ آہستہ تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اب پوری کوشش نوجوانوں کو اوپر اٹھانے پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close