Featuredاسلام آباد

پی پی اور ن لیگ کی طلاق ہوگئی ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پی پی اور ن لیگ کی طلاق ہوگئی ہے ، مولانا کے چھوارے تگڑے نہیں وگرنہ شادی برقرار رہتی۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان جس گرداب میں پھنساتھااس سے باہرآیاہے، اس سال کا بجٹ پچھلےسالوں کی کارکردگی کا عکاس ہوگا ،ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیاجارہا ہے اور ملازمین کو ریلیف دیاجارہا ہے۔

اپوزیشن کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سےتعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، شہبازشریف اور مریم نواز کا آپس میں جھگڑا ختم ہوا، ن لیگ فیصلہ کرے کہ ان کی پالیسی کیا ہے، ہم پہلے بھی اصلاحات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا مریم نواز نے ن لیگ کو پی پی کےحوالے کردیا، لگتا ہے پی پی اور ن لیگ کی طلاق ہوگئی ہے، دلہن پہلے سندھ گئی ناراض ہو کر واپس آگئی ، چاہتے تھے شادی چلتی رہے گی لیکن طلاق ہو گئی، مولانا کے چھوارےتگڑے نہیں وگرنہ شادی برقرار رہتی، مولانا نکاح کریں سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔

جہانگیرترین گروپ کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کا دھڑا پی ٹی آئی کےساتھ ہے، جوانکے کھانوں میں جاتے ہیں ذاتی تعلق کی وجہ سے جاتے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا پاکستان میں کردار ہے لیکن اپوزیشن تنکوں کی طرح بھکری ہوئی ہے، مولانا،بلاول اورمریم کاقبلہ ایک دوسرے سے الگ ہے، مولانا سوسال میں بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے، مولاناکواپنےکشتےبدلنےچاہئیں کمزور لگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیاکوروناسےلڑ رہی ہے ، بھارت کی معیشت منفی 4.3سے ڈوب رہی ہے ، لیکن فیٹف میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا شہبازشریف کو تحریری طور پر لکھا ہے ہمارے ساتھ آکر بیٹھیں، جوسیاست میں ہوتےہیں عشائیےدیتےہیں،بات چیت بھی کرتے ہیں، ہماری اپنی ریڈ لائنز ہیں ان کی اپنی ریڈ لائنز ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تنکوں کی طرح اپوزیشن بکھری ہوئی ہے ، انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر حکومت کا اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہئے، الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کو آگے لائے اگر کوئی خرابی ہے توبتائے، الیکشن کمیشن پرزوردیاہےکہ اس ٹیکنالوجی کواستعمال کرے ، الیکٹرونک سسٹم میں کوئی نقص ہے تو بتائے۔

انھوں نے مزید کہا شہبازشریف کو تحریری طور پر لکھا ہے ہمارے ساتھ آکر بیٹھیں، جوسیاست میں ہوتےہیں عشائیےدیتےہیں،بات چیت بھی کرتے ہیں، ہماری اپنی ریڈ لائنز ہیں ان کی اپنی ریڈ لائنز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت سے کیوں خائف ہے

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلے حکومت نےکرنے ہیں، وفاق وصوبوں میں باآسانی بجٹ تقسیم ہوگااس پر ہمیں مشکل نہیں، اتحادیوں نےحمایت کا یقین دلایاہے، اداروں میں مسائل ہیں بے پناہ میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، اے پی پی میں رپورٹرز 206سے700منیجرنگ کی سیٹ پرہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close