Featuredانٹرٹینمنٹ

شاہ رخ کو بھی ستا رہا ہے کورونا کا ڈر

بالی ووڈ: کنگ خان کو بھی ستا رہا ہے کورونا وائرس کا ڈر

بالی ووڈ کنگ خان نے ایک ویڈیو جاری کرکے لوگوں سے کورونا وائرس سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ بالی ووڈ پلے بیک سنگر کنیکا کپور بھی اس وائرس کی زد میں آگئی ہیں جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔

کورونا معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی ایک ویڈیو جاری کرکے لوگوں سے اس وائرس کو لے کر محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔

ٹویٹر پر انہوں نے اپنے مداحوں سے اس عالمی وبا سے بچ کر رہنے کی اپیل کی ہے ۔ شاہ رخ خان کہہ رہے کہ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عوامی مقامات سے دور رہیں اور اگر ضروری نہ ہو تو ٹرین اور بسوں کے سفر سے بچیں ۔

کورونا نے146 ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور دو لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے ۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close