Featuredدنیا

بھارت میں ہزاروں ڈاکٹروں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

ہڑتال سے روکنے کی عدالتی کوشش، 3 ہزار بھارتی ڈاکٹر مستعفی

میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ کی جانب سے ڈاکٹروں کو ہڑتال سے روکنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے ردعمل میں 3 ہزار ڈاکٹروں نے استعفے دیدیا۔

مدھیا پردیش ہائی کورٹ نے جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جمعے سے ڈیوٹی پر واپسی کا حکم دیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش جونیئر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اروند مینا نے کہا کہ 6 گورنمنٹ میڈیکل کالجز میں کام کرنے والے تقریبا 3ہزار ڈاکٹر مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنے استعفے متعلقہ ڈین کو جمع کروادیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close