Featuredکھیل و ثقافت

پشاور زلمی نے با اسانی کراچی کنگز کو ہرا دیا

ابوظبی : پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز  کے سب سے نمایاں کھلاڑی عباس آفریدی رہے، انہوں نے 18 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ابرار احمد نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سمین گل نے کراچی کنگز کے دو شکار کئے۔

آسان ہدف کے باوجود پشاور زلمی کے حضرت ﷲ زازئی نے طوفانی بیٹنگ کی۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمی نے 109رنز کا ہدف محض11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عماد وسیم نے زلمی کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر یامین اور نور احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close