کھیل و ثقافت

ورلڈ کپ 2023ء میں آسٹریلیا کی پہلی کامیابی ، سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

آسٹریلیا کا اگلا میچ 20 اکتوبر کو پاکستان سے بنگلورو میں ہے

ورلڈ کپ 2023ء میں آسٹریلیا نے میگا ایونٹ میں جیت کا سفر شروع کردیا۔

سری لنکا کو آسٹریلیا سے شکست کے بعد میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ورلڈ کپ 2023ء کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 209 رنز بنائے، آسٹریلیا نے ہدف 35 اعشاریہ 1 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

ابتدائی 2 میچز میں بھارت اور جنوبی افریقا سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو ایونٹ میں پہلی کامیابی ملی ہے، جس کا اگلا میچ 20 اکتوبر کو پاکستان سے بنگلورو میں ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیم کی فتح کےلیے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس 58، اوپنر مچل مارش 52، مارنس لبوشین 40 رنز نے نمایاں کردار ادا کیا جبکہ گلین میکسویل نے 31 اور مارکس اسٹونس نے 20 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

سری لنکا کی طرف دلشان مدوشناکا نے 3 جبکہ دونیتھ ویلالگے نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل کوشل پریرا 78 اور پاتھم نسانکا 61 رنز کے ساتھ نمایاں اننگز کی بدولت سری لنکا 209 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close