Featuredاسلام آباد

سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے

سکھوں کےروحانی پیشواباباگرونانک کے پانچ سو باون ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سکھوں کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم سکھوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے552ویں جنم دن پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ باباگورونانک کاجنم دن سکھ برادری کےلئےخوشیوں بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمدپر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان نے کرتارپور راہداری پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہرسال سکھ برادری کی مہمان نوازی کرکےدلی خوشی ہوتی ہے، سکھ برادری کوتقریبات میں شرکت کی ادائیگی کیلئےسہولیات فراہم کی ہیں، ایک دوسرےکی خوشیوں میں شریک ہونےسےبھائی چارےکوفروغ ملتا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہرسال سکھ برادری کی مہمان نوازی کرکےدلی خوشی ہوتی ہے، سکھ برادری کوتقریبات میں شرکت کی ادائیگی کیلئےسہولیات فراہم کی ہیں، ایک دوسرےکی خوشیوں میں شریک ہونےسےبھائی چارےکوفروغ ملتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں، سکھ برادری کواپنےعقائدکےمطابق زندگی بسرکرنےکی مکمل آزادی ہے، سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبودحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تحریک انصاف کی حکومت نےاقلیتوں کے حقوق کےتحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close