Featuredتعلیم و ٹیکنالوجیدنیا

ایرانی ڈاکٹر کا روبوٹ کی مدد سے کامیاب آپریشن

تہران: ایرانی ڈاکٹرز نے امام خمینی اسپتال میں روبوٹ کی مدد سے کامیاب آپریشن کیا۔

ایران کے ڈاکٹرز نے روبوٹ کے ذریعے کامیاب آپریشن کر کے اہم سنگِ میل عبور کرلیا، ایران روبوٹ کی مدد سے کامیاب آپریشن کرنے والا  دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔

اس سے قبل امریکا دنیا کا وہ واحد ملک تھا، جہاں روبوٹ کی مدد سے سرجری کی گئی تھی۔

امام خمینی اسپتال میں ہونے والے آپریشن میں ڈاکٹر مریض سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جس نے اسکرین کو دیکھتے ہوئے روبوٹ آپریٹ کیا اور پھر یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

ایرانی ڈاکٹرز نے آزمائش کے لیے سب سے پہلی روبوٹک سرجری کے لیے کتے کا انتخاب کیا تھا۔ جس کے پیٹ کو چیر کر اُس میں سے رسولی نکالی گئی۔

پریس ٹی وی کے مطابق روبوٹ کو سسٹم سے جوڑنے کے لیے ایک موبائل کمپنی نے اپنی خدمات فراہم کیں۔

ایران کے خبررساں ادارے نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں آپریشن کا عمل اور ڈاکٹر کو روبوٹ آپریٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close