Featuredاسلام آباد

ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:آصف علی زرداری نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ نیب کال اپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کاخد شہ ہے

سابق صدر کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا ل اپ نوٹس معطل کیا جائے اور ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔
نیب نے نیویارک فلیٹ پرآصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کیلئےنوٹس جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن حکومت گرانا چاہتی ہے لیکن جمہوری نظام نہیں، آصف علی زرداری

نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے میں آصف علی زدار ی سے پوچھا گیا ہے کہ نیو یارک میں جائیداد کیسے بنائی گئی ؟ ، نیب نے معلومات کے حصول کے لئے سابق صدر کو کال اپ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close