Featuredسندھ

کراچی میں پولیس موبائل سے چرس برآمد

کراچی : پولیس موبائل کے ذریعے کراچی لائی جانے والی 65 کلو چرس پکڑی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) جامشورو کی پولیس موبائل سے 65 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق 65 کلو چرس والی موبائل کے ساتھ 5 اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سی آئی اے سینٹر جامشورو کے انچارج سرور راہوپوٹہ سمیت عملے کو معطل کردیا اور سینٹر کا تمام ریکارڈ اور روزنامچہ تحویل میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق جس پولیس موبائل سے چرس برآمد ہوئی وہ سرور راہوپوٹہ کی ٹیم کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے 2 ڈی ایس پیز سمیت 7 افسران پر مشتمل اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close