Featuredسندھ

ساحل سمندر ایک پھر بند کردیا گیا

کراچی: شہر کراچی کا ساحل سمندر ایک بار پھر شہریوں کے لیے بند کردیا گیا، عید کے دنوں میں سی ویو پر نہانے اور گھومنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی

سی ویو پر پابندی پر عملدر آمد کے لیے دو ناکے لگائے جائیں گے، ایک ناکہ اتحاد روڈ عائشہ مسجد اور دوسرا بلاول ہاؤس کے قریب لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اب سی ویو کی صفائی ہوگئی ہے : شنیرا اکرم

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نزیر کا کہنا ہے کہ 8 موٹر سائیکل اسکواڈ گشت پر مامور ہوں گے، مختلف مقامات پر 50 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

سی ویو روڈ پر 150 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ صرف مقامی افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close