Featuredسندھ

کوویڈ کی موجود لہر کے باعث کراچی میں ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی

کراچی: ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بھارتی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، شہر والوں کو خدا کا واسطہ ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھارتی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کراچی کے بعد لاہور میں بھی کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
 
ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ شہر والوں کو خدا کا واسطہ ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
 
انہوں نے کہا کہ لوگ عید گھروں پر منائیں اور گھر پر بھی ہجوم جمع کرنے سے گریز کریں۔
 
ڈاکٹر قیصر کا کہنا تھا کہ بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم خطرناک صورتحال میں آچکے ہیں، لوگ چھٹیوں کے بعد کراچی سے گھروں کو جائیں گے تو وائرس پھیل سکتا ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی عید اچھی منانے کے لیے ایس او پیز پر لازمی عمل کریں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close