Featuredسندھ

ڈبل سواری سمیت لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 26 جون سے 31 جولائی تک کیسز میں پانچ گنا اضافہ ہوا، حکومت وفاق کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہے

یہ معیشت کا معاملہ نہیں صحت کا ایشو ہے، سیاسی جنگ انسانیت کے میدان میں نہیں ہونی چاہیے، ہمیں متحد ہوکر سوچنا ہے کورونا سے عوام کو کیسے بچاناہے، لوگوں میں انتشار پھیلانے کے بجائے قائل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، پنجاب میں لاک ڈاؤن لگانے پر پیپلزپارٹی کے کسی رہنما نے بیان بازی نہیں کی، جس طرح ہم کراچی میں بیٹھ کر پنجاب کی صورت حال کو نہیں سمجھتے اسی طرح اسلام آباد میں بیٹھنے والے کراچی کے زمینی حقائق کو نہیں سمجھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پیپلزپارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی ہے، ریسٹورینٹس، بیکری اور دودھ کی دکانوں پر سے بھی پابندی ہٹائی جارہی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی، کوئی دکان، ہوٹل، شادی ہال یا ادارہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے کو 30 روز کے لیے سیل کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close