Featuredاسلام آباد

چینی ساختہ کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچادی گئی

اسلام آباد: کوویکس کی فراہم کردہ ویکسین کھیپ پاکستان پہنچادی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن چینی ساختہ کورونا ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچی، کوویکس کی جانب سے 10 لاکھ سائنوفام ڈوز فراہم کی گئی ہیں

ویکسین کھیپ ایئرپورٹ سے فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کی جائے گی ، چین نے کوویکس کو ایک کروڑ سائینوفام ڈوز فراہم کی ہیں۔

کوویکس رواں ہفتے پاکستان کو 61 لاکھ سائنوفام ڈوز فراہم کرے گا، کوویکس سے پاکستان کو سائنوفام ویکسین پہلی بار مل رہی ہے جبکہ کوویکس پاکستان کو تاحال81 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں :سندھ حکومت کی ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹربنانے کی ہدایت

کوویکس سےپاکستان کو 55 لاکھ موڈرنا،25 لاکھ آسٹرازنیکا ڈوز ملی ہیں جبکہ کوویکس پلیٹ فارم سے پاکستان کو ایک لاکھ فائزر ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔

پاکستان کورونا ویکسین سےمتعلق عالمی پلیٹ فارم کوویکس کارکن ہے،کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close