More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

باکسرعامر خان کا پاکستان کو 4 کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان

باکسر عامر خان نے پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے 4 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

برطانیہ میں بھی باکسر عامرخان نے این ایچ ایس اسپتال کو کورونا وائرس متاثرین کے لیے اپنی 4 منزلہ عمارت کو اسپتال بنانے کی پیشکش کی تھی۔

باکسر کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے اسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے اس لیے اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں۔

متعدد شخصیات کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث غریب افراد کے لیے راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

معروف شخصیات کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close