Featuredاسلام آباد

بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف نے تیاریاں شروع

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی وزیراعظم کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے

دوروں کی ابتداء جنوبی پنجاب سے کی جائے گی سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے جنوبی پنجاب کے دوروں میں جنوبی پنجاب صدر سینیٹر عون عباس بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں قائم کردیں

دوروں میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close