Featuredدنیا

سابق افغانستان حکومت سے تعلق رکھنے والے کئی حکام کے بینک اکاؤنٹس منجمد

افغانستان: طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے بتایا کہ گزشتہ حکومت کے لیے کام کرنے والے کچھ افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں

طالبان رہنما نے ان افراد کے نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ جن افراد کے اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں ان میں سے زیادہ تر ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے مرکزی بینک (دا افغانستان بینک) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ وزراء، نائب وزراء، گورنرز، ڈپٹی گورنرز، اراکین پارلیمنٹ، اراکین صوبائی کونسل، میئرز اور وی آئی پیز کے دیگر بینکوں میں اکاؤنٹس بند ہونے چاہئیں اور اس حوالے سے رپورٹ مرکزی بینک کو پیش کی جانی چاہیے تاہم بینک حکام نے اس حوالے سے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : صحافیوں پر تشدد نے طالبان کے دعوے پر سوالیہ نشان لگا دیا

افغان شہریوں کا بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں کے بینک اکاؤنٹس بند ہونے چاہئیں اور یہ واضح ہونا چاہیے کہ ان کے بینک اکاؤنٹس میں کتنی رقم موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close