Featuredاسلام آباد

ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کےملزمان گرفتار

اسلام آباد: ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکراےآئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کرنےوالے ملزم محمد بلال کو گرفتار کرلیا

دوسرے ملزم صلاح الدین کو پشاورکے علاقہ پشتخرہ سے حراست میں لیاگیا ملزمان محکمہ انسداد دہشت گردی کےتحویل میں ہیں جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بیٹے نے قتل تو نہیں کیا جو موت کی سزا دی، موٹروے زیادتی کیس کے فیصلہ پر عابد ملہی کے والدین کا ردعمل

ملزمان پر ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل کی گاڑی پر فائرنگ کا الزام ہے۔ فائرنگ سے اےآئی جی سجاد افضل زخمی جبکہ بھائی نعمان جاں بحق ہواتھا۔ اے آئی جی کی گاڑی پر 10 ستمبرکو راولپنڈی کے قریب فائرنگ کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close