Featuredاسلام آباد

ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر پابندیاں کا اعلان

اسلام آباد : خبردار 30 ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر پابندیاں لگیں گی۔ ‏

‏معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏ویکسین لگوا کر خود کو اور اپنے خاندان کو محفوظ بنائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ‏30 ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر پابندیاں لگیں گی۔ ‏معمولات زندگی بحال کرنے کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏کورونا ویکسین حاملہ خواتین کے لئے محفوظ ہے۔ کورونا وبا کا مقابلہ کرنا کٹھن اور مشکل چیلنج ہے۔ ملک بھرمیں قائم تمام مراکز میں ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے۔ 28 دن بعد ویکسینیشن کی دوسری ڈوز بلاتاخیر لگوائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close