Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم عمران خان آج جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی بحالی کاسنگ بنیادرکھیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی بحالی کاسنگ بنیادرکھیں گے ، منصوبےمیں جھل جھاؤبیلہ شاہراہ کی اپ گریڈنگ بھی کی جائےگی ، 80 کلو میٹر جھل جھاؤ بیلہ روڈ حکومت بلوچستان کا منصوبہ ہے

منصوبےکونیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی ، 11,835 ملین روپے کی لاگت کامنصوبہ 3سال میں مکمل ہوگا ، 2لین کی سڑک کی تکمیل پرروز 2645 گاڑیاں سفر کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیر اعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے

منصوبےسےسے بلوچستان کے عوام کوآمدورفت آسانی ہوگی اور معاشی،معاشرتی،صنعتی،تجارتی،زرعی،سیاحتی سرگرمیاں بڑھیں گی جبکہ منصوبے کی تعمیر کےدوران مقامی افراد کے لیے روزگارکے3ہزارمواقع پیدا ہوں گے۔
جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کیلئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close