Featuredانٹرٹینمنٹسندھ

کراچی: حیدر علی روڈ کو عمرشریف سے منسوب کرنے کا اعلان

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہید ملت روڈ پر قائم ہونے والے انڈر پاس اور حیدر علی روڈ کو عمرشریف سے منسوب کرنے کا اعلا ن کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ شہید ملت روڈ پر قائم ہونے والے انڈر پاس اور حیدر علی روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’عمرشریف عظیم شخصیت اوربڑےفنکار تھے، انہوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا‘۔

وزیراطلاعات سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف کو اُن کی خواہش کے عین مطابق عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تدفین کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

جرمنی میں انتقال کر جانے والے معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کی میت منگل کے روز کراچی پہنچنے کا امکان ہے، جرمنی سے اُن کی میت پیر کی رات روانہ کی جائے گی۔ جرمنی کے شہر نیوریمبرگ سےکراچی کافضائی فاصلہ8 گھنٹے ہے۔

اطلاع کے مطابق عمر شریف کی میت کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے، عمرشریف کے بیٹے اور اہلیہ کراچی سے براہ راست امریکا روانہ ہوئے تھے، جو آج رات کو جرمنی پہنچیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close