Featuredاسلام آباد

یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےجو اسے تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے

اسلام آباد :شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کیا خطرناک ہوگی اس میں تو ڈنک ہی نہیں، یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےجو اسے تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مرا ہوا ہاتھی ہے، تھکی ہوئی اپوزیشن اب تک کوئی فیصلہ ہی نہیں کرسکی، پچھلے دسمبر میں حکومت رخصت کررہے تھے اب اگلا دسمبر آگیا، اس ملک میں سیاست ایسے ہی چلتی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے آج گئے کل گئے۔

شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری ماضی کی حکومتوں اور کورونا پر ڈال دی۔

یہ بھی پڑ ھیں : اپوزیشن اور چیف الیکشن کمشنر ایک ہی زبان بول رہے ہیں

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں تو کابینہ میں آٹا،دال،چینی کی بھی بات کرتا ہوں، عمران خان اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ اس سال

مہنگائی کوختم کریں اور جو مہنگائی کے خلاف چیمپئن بن رہے ہیں، یہ ملک لوٹنے والے سب سے بڑے چور ہیں۔
انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو نشانہ بنانے کے دیرپااثرات ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close