Featuredاسلام آباد

مہنگائی پر حکومت کےخلاف سڑکوں پر احتجاج شروع

 لاہور: احتجاج کی کال دینے کے بعد لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، مہمند، زیارت اور مینگورہ سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر آگئے

احتجاج میں شامل افراد نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔

چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر ریلی کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا، مظاہرین کا کہناتھا کہ مہنگائی سے جینا مشکل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : احتجاج کے باعث چمن شاہراہ تیسرے روز بھی بند

اپوزیشن جماعتوں نے آج کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کررکھا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے اطراف کی سڑکوں کو بند رکھا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close