Featuredسندھ

نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مہلت کا آج آخری دن

کراچی: نسلہ ٹاور سے آہستہ آہستہ سامان کی منتقلی کا عمل جاری ہے جب کہ کئی خاندان اب بھی عمارت میں رہائش پذیر ہیں

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کے احتجاج کے پیش عمارت کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے۔

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے گرانے کا حکم دیا ہے، انتظامیہ کی ہدایت پر عمارت کے پانی، بجلی اور گیس کے کنکشنز کاٹ دیے گئے ہیں اور رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی دیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کے کیس میں بڑا فیصلہ آگیا

کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے ایف ڈبلیو او اور ایس بی سی اے سمیت دیگر اداروں سے مدد کے لیے انہیں خط بھی لکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close