Featuredاسلام آباد

گزشتہ24گھنٹے کے دوران ڈینگی میں مبتلا ایک اور مریض چل بسا

اسلام آباد:گزشتہ24گھنٹے کے دوران ڈینگی میں مبتلا ایک اور مریض چل بسا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر اب تک 46ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک روز میں مزید 46 ڈینگی مریض سامنے آگئے۔
رواں سیزن کے دوران اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈینگی سے15افراد انتقال کرچکے ہیں

یہ بھی پڑ ھیں : پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

24گھنٹے میں دیہی علاقوں سے12 اور شہری علاقوں سے34ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔

اس کے علاوہ رواں سیزن میں مجموعی طور پر3643ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close