Featuredخیبر پختونخواہ

چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے کم ہوکر 90 روپے تک آںے کا امکان

پشاور: اس حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزراء اور انتظامی سیکریٹریز نے شرکت کی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ چینی 86 روپے فی کلو کے حساب سے ڈیلرز کو فراہم کی جائے گی، ڈیلرز یہ چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کریں گے اور تمام اضلاع کو روزانہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار ٹن چینی فراہم کی جائے گی، چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مالم جبہ اراضی کیس میں نیب کے سامنے پیش

اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت دی اور کہا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی فوری شروع کی جائے اور انہیں سیدھا جیل بھیجا جائے۔

اجلاس میں آٹے کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ صوبے میں سرکاری آٹا 1100 روپے فی 20 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close