Featuredکھیل و ثقافت

 جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کی مسلسل فتوحات کو بریک لگادی

شارجہ: انگلینڈ سے میچ جیتنے کے ساتھ  جنوبی افریقہ ایونٹ سے باہر

انگلینڈ کی ٹیم کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ایونٹ سے باہر ہونے والی جنوبی افریقہ نے اسے 10 رنز سے ہرادیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم صرف 179 رنز ہی بناسکی۔

جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم اسکور پر روکنا تھا۔

جنوبی افریقہ کی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل پانچ ناکامیوں کے بعد پہلی کامیابی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close