Featuredاسلام آباد

حکومت نے آئی ایم ایف کو شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی

وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف کیساتھ معاملات طے کرنے کی منظوری دیدی۔

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرادی گئی ہے۔ وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو معاملات طے کرنے کاٹاسک دے دیا۔

آئی ایم ایف وفد نے وزیراعظم شہبازشریف سے ویڈیو لنک ملاقات بھی کی اور مذاکرات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ معاہدے کی صورت میں پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔اگلی قسط کی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پاکستان کو بجلی، گیس کی قیمتوں اور پیٹرولیم پر ٹیکس بڑھانا ہوگا۔ توانائی شعبے میں گردشی قرضے میں کمی اور اصلاحات یقینی بنانا ہوں۔

آئی ایم ایف شرط کے مطابق پاکستان کو دوست ممالک سے پانچ ارب ڈالرتک کے فنڈز کا انتظام بھی کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close