Featuredسندھ

ٹی ٹی پی سے یہ مذاکرات قوم کو اعتماد میں لئے بغیر کئے جارہے ہیں

کراچی: سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت سراج قاسم سومرو کی ایک قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی جو تحریک طالبان پاکستان سے متعلق تھی

محرک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے یہ مذاکرات قوم کو اعتماد میں لئے بغیر اور کسی مشاورت کے بغیر کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک آرگنائزیشن کی جانب سے ہمارے سپاہیوں اور سیاسی لوگوں کو قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : جن سزاؤں کو مناسب سمجھیں گے ان پر عمل درآمد کیا جائے گا

جب تک آپ اس پالیسی کو ڈسکس نہیں کریں گے ان سے مذاکرات مناسب نہیں کیونکہ ماضی میں ہر پاکستانی کو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ان کے ساتھ بات کریں تو پہلے اسمبلی میں بات ہونی چاہیے۔میں چاہتا ہوں کہ سندھ اسمبلی سے یہ بات آگے جائے ۔ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں بیٹھ کر بات ہو بعدازاں ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close