Featuredکھیل و ثقافت

گرین شرٹس سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی

ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنےمیں پاکستان کرکٹ ٹیم سب سے آگے نکل گئی

تیسرے اور آخری میچ میں شکست دیکر پاکستان نے بنگلا دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ڈھاکا میں کھیلی گئی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

قومی ٹیم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں میں سب سے زیادہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

قومی ٹیم نے رواں سال 26 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 17 جیتے اور 6 ہارے ہیں جب کہ 3 میچ بے نتیجہ رہے۔

دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا ہے جس نے 23 میچ کھیل کر 15 میچ جیتے ہیں اور 8 میں شکست ہوئی ہے۔

ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے رواں سال 22 میچ کھیل کر 10 جیتے ہیں اور 12 میں اسے شکست ہوئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close