Featuredسندھ

کراچی سے صبح 7 بجے اسلام آباد کی پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار

کراچی: سول ایوی ایشن فلائٹ انکوئری کے مطابق کراچی سے صبح 7 بجے اسلام آباد کی پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ لاہور جانے والی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی

کراچی سے پشاور جانے والی پرواز کو دوپہر ایک بجے شیڈول کر دیا گیا ہے۔

فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پروازبھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ کراچی سے استنبول جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : کم فاصلوں کے سفر کےلیے پروازوں پر پابندی لگائی جائے

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دھند کم ہوتے ہی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کو ری شیڈول کر دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close