Featuredپنجاب

شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

قصور: خاتون کا شوہر ملزم ارشد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے

قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارشد نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

پولیس کا کہنا ہے 22 سالہ خاتون سمیرا بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئی، خاتون کو طبی امداد کے لیے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

یہ نبھی پڑ ھیں : نالائق وزیر اعظم نے پیٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا ہے

خاتون کا شوہر ملزم ارشد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کے معاملے پر ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او قصور نے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close