Featuredاسلام آباد

حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے جن سے قیمتیں نیچے آرہی ہیں

اسلام آباد: ہم شرائط کے مطابق چلیں گے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کیلئے منی بجٹ لایاجا رہا ہے

منی بجٹ پروزارت خزانہ کام کررہی ہے، بہت سی اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے جبکہ موبائل فون پر ٹیکس کی شرح بڑھانےکی تجویز ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کاحصہ ہے، ہم شرائط کے مطابق چلیں گے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کیلئے منی بجٹ لایاجا رہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کم آمدن والے ممالک کی مدد کے لیے زیرو شرح سود پر قرضے دیے جائیں گے، آئی ایم ایف

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے جن سے قیمتیں نیچے آرہی ہیں،

مہنگائی کو کنٹرل کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امید ہے عالمی سطح پرچیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئےگی، جس کے اثرات ہم براہ راست عوام کو منتقل کریں گے۔

موبائل فون درآمد ہوتےتھے مگر اب پاکستان میں تیار کیے جارہے ہیں ، پاکستان کی برآمدات بڑھی ہیں اور درآمدات میں کمی آئی ہے‘۔

وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا انداز سیاست اور رویہ درست نہیں، جب انہیں اجلاس میں مدعو کیا جائے وہ نہیں آتے، پارلیمان بل لائیں تو اپوزیشن شورشرابہ کرتی ہے، ہمیں کہاجاتا ہے پارلیمان کو عزت دیں اورخود ایوان کی عزت نہیں کرتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close