Featuredسندھ

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 5 ٹاؤن چیئرمینز اور 24 یو سی چیئرمین کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود بلدیاتی نمائندے ترقیاتی اسکیمز پرکام کررہے تھے

کراچی: الیکشن کمیشن نے انتخابی قواعد اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 5 ٹاؤن چیئرمینز اور 24 یو سی چیئرمین کو نوٹس جاری کردیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق منتخب ٹاؤن چیئرمینز اور یو سی چیئرمینز پر بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے انتخابی مہم میں استعمال کی شکایات ہیں، الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود بلدیاتی نمائندے ترقیاتی اسکیمز پرکام کررہے تھے۔

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ پر ٹاؤن چیئرمینز کو نوٹس جاری کیے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جن ٹاؤن چیئرمینز کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہے ان میں لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، گلبرگ اور ناظم آباد ٹاونز کے چیئرمین شامل ہیں جبکہ 25 یو سی چیئرمین کو بھی نوٹس کا جواب دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close