Featuredپنجاب

عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں

کراچی:  پیپلزپارٹی کل مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

بلاول کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر بیان میں کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا مارا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی کرکے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں، پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی، کہاں گئے معاشی ترقی کے بڑے بڑے دعوے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، پیپلزپارٹی کل مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close